10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پہلا ٹیسٹ میچ آج ابوظبی میں کھیلا جائے گا


اسپورٹس

16/Nov/2018

News Viewed 2109 times

پہلا ٹیسٹ میچ آج ابوظبی میں کھیلا جائے گا

پاکستان دودھاری تلوار سے کیویز پر حملے کیلیے تیار ہے جب کہ سیریزکا پہلا ٹیسٹ جمعے کو ابوظبی میں شروع ہوگا گزشتہ سال سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی، بعد ازاں گرین کیپس کی کارکردگی میں بہتری آئی اور حالیہ فارم بھی اچھی ہے، رواں سال پاکستان نے آئرلینڈکو واحد میچ میں شکست دی، انگلینڈ میں سیریز 1-1سے برابر کی، یو اے ای میں آسٹریلیا پر 1-0سے برتری ثابت کردی,نیوزی لینڈ نے2014 میں کھیلی جانے والی گزشتہ سیریز 1-1سے برابر کی تھی، حالیہ ٹور میں بھی مہمان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں کینگروز سے بہتر کھیل پیش کیا،ٹیسٹ میچز بھی سخت مزاحمت کی توقع ہو رہی ہے,پاکستان رینکنگ میں نمبر7 جبکہ کیویز چوتھی پوزیشن پر ہیں لیکن یو اے ای کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے مبصرین میزبان ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ کیویز نے دیگر غیرایشیائی ٹیموں کی بانسبت ان میدانوں پر بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسراون ڈے


مہمان کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اماراتی کنڈیشنز غیر ایشیائی ٹیموں کیلیے کبھی آسان نہیں ہوتیں، محدود اوورز کے میچز میں کیویز نے اچھا کھیل پیش کیا، طویل فارمیٹ میں بھی ماحول سے جلد مطابقت پیش کرنے کی کوشش کرینگے،انھوں نے کہا کہ ہمیں تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ اور ان فارم محمد عباس کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنا ہوگا،ہم یہاں روایتی خشک پچ کی توقع کررہے ہیں,انھوں نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز ہمارے لیے زیادہ سازگار ہیں لیکن حریف کی قوت کو نظر انداز نہیں کرسکتے، گزشتہ میچ کی پلیئنگ الیون میں ایک آدھ تبدیلی ہی کریں گے۔

متعلقہ خبریں